اسفند یار ولی بھی علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے

پشاور (پی این آئی) اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایمل ولی خان نے اسفندیار ولی خان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویل چیئر پر بیٹھے ہیں۔ ایمل ولی خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ڈاکٹروں سے مشورے کے بعد ملی مشر اسفندیار ولی خان علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے ملی مشر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دنوں اسفند یار ولی کے انتقال سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں لیکن پھر ان کے اہل خانہ کی طرف سے بتایا گیا کہ ان طبیعت خراب ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close