تسنیم حیدر جھوٹا نکلا؟ ارشد شریف قتل کی سازش کا کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام

لندن(پی این آئی)برطانیہ میں مقیم تسنیم حیدر اور ان کے وکیل قتل کی سازش کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو کوئی ثبوت نہ دے سکے۔ تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ارشد شریف قتل کی سازش لندن میں تیار ہوئی تھی۔

 

 

 

تاہم الزامات کے بعد فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے تسنیم حیدر کا ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو کیا تھا، پاکستانی تفتیش کاروں نے تسنیم حیدر سے مبینہ سازش کے ثبوت طلب کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو بتایا کہ انہیں لیاقت ملک نے ناصر بٹ اور دیگر پر الزامات کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close