حکومت سرنڈر کرگئی، 30دسمبر سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہونے کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت سرنڈر کرگئی، 30 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، میری جیب میں ہے کہ نگران حکومت کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں، الیکشن بھی ہوگا اور احتساب بھی ہوگا۔

 

 

انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک جیب میں ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، میری دوسری جیب میں نگران حکومت بنانے کے لیے مذاکرات ہورہے ہیں، میری تیسری جیب میں ہے کہ الیکشن بھی ہوگا اور احتساب بھی ہوگا، 30جنوری تک کی تاریخ دی ہوئی ہے ، ان سے ملک نہیں چل رہا حکومت سرنڈر کرگئی ہے، ان کے فیصلے دیکھیں چھوٹے سے لوگ بڑے گھروں میں آگئے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر نے چھوٹا سا سوال کیا انہوں نے سامان بند کردیا۔حکومت سرنڈر کرگئی ہے، میں بھی نہیں مان رہا تھا ہم بھی کہتے تھے حکومت پانچ سال پورے کرے گی، جب میں نے گھر خالی کیا تو عمران خان نے کہا کہ وزیروں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا، میں نے کہا کہ ایم کیوایم والوں سے میری دوستی ہے انہوں نے کہہ کہ ہم جارہے ہیں۔نوازشریف کو پاسپورٹ مل گیا ، واپس آئے بھگوڑا کیوں بنا ہوا ہے؟ میں کہتا ہوں پرسوں کی فلائٹ سے واپس آئے نیوایئر پاکستان میں منائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک جماعت بنائی ہے، اکلوتے لیڈر نے پارٹی کو ہمہ گیر بنا دیا ہے، فوج نے عمران خان کے ساتھ بہت تعان کیا ،ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔

 

 

پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، لیکن خاک ہونا ہے جب چھوٹے سے ایشو پر اوٴسینٹورس بند کردیتے ہیں، اسحاق ڈار کی تیسری ملاقات ہے میں ان کے پاس جاتا نہیں ہوں، میری سائیڈ پر تو حالات الیکشن کی طرف جارہے ہیں، عید سے پہلے یا عید سے بعد ہوجائیں الیکشن ہونے ہیں، الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی ووٹر چوڑا ہوجاتا ہے اور امیدوار ٹھس ہوجاتا ہے۔عمران خان کے ساتھ جو چالاکی کرے گا وہ مارا جائے گا، پرویزالٰہی کے خاندان سے بڑا تعلق رہا، میں لاہور جاتا تھا تو چودھری ظہور کا گھر ہوتا تھا، چودھری ظہور الٰہی کی سیاست بہت زیادہ تھی لیکن وزیرصرف لیبر بنے، میرا چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی دونوں سے تعلق ہے، میں پرویزالٰہی سے زیادہ چودھری شجاعت کی بات پر یقین کرتا ہوں جبکہ چودھری پرویزالٰہی کو مشورہ دوں گا کہ جو کہا ہے اس پر عمل کرکے دکھانا ،پرویزالٰہی کو اب منٹ میں اسمبلی توڑنی چاہیے، اس میں ان کی بہتری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close