عمران خان پر ایک اور کیس میں نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور(پی این آئی) عمران خان پر نااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر نااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی۔

 

 

ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں ک ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف اور عمران خان کے فیصلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، عقل کے اندھے عمران خان کو تاحیات نااہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا تھا، عمران خان کوصرف ایک دفعہ سیٹ سے نااہل کیا گیا۔ عمران کے گرد گھیرا مزید تنگ، توشہ خانہ ریفرنس میں پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ 13گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، لیول پلائنگ فیلڈ میں میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کرنے کے بعد عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

 

 

 

الیکشن کمیشن نے پارٹی صدارت سے الگ کر نے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔رائی ہے، اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس بھجوادیا، کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو مقرر کیا ہے۔ عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،چارسدہ سے بھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close