پلیز لاعلمی سے نکلیں ورنہ نقصان ہوگا، فیصل واوڈا نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

کراچی (پی این آئی) عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم، فیصل واوڈا نے مشورہ دے دیا ۔ خان صاحب! آپ کےمطابق آپ لاعلم ہیں، پنجاب میں آج پی ٹی آئی کا ایک وزیر بنا دیا گیا، پلیز لاعلمی سے نکلیں ورنہ نقصان ہوگا، فیصل واوڈا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع سےلاعلمی کا اظہارکیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیال کاسترو سےکہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، وہ تو سمجھے تھےکہ انہیں کسی محکمے کی سربراہی دی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیےکو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہےکہ لاہور میں آج پی ٹی آئی کے رہنما خیال کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا ہے۔اس معاملے پر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ’خان صاحب! آپ کےمطابق آپ لاعلم ہیں، پنجاب حکومت میں آج پی ٹی آئی کا ایک وزیربنادیا گیا۔‘ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا تھا آپ کی لاعلمی کافائدہ اٹھاتےہوئے سانپ اور کیڑوں نےآپ کو بندگلی میں پہنچا دیا ہے، پلیز آپ لاعلمی سے نکلیں ورنہ نقصان اور ہوگا۔دوسری جانب ائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے چند روز میں صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، خواہش ہے کہ رمضان المبارک سے قبل صوبوں میں حکومتیں بن جائیں،اب عام انتخابات کرانے یا ملک کو مزید ڈبونے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماوٴں کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاور ت کی اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے ڈویژن کی سطح پر میٹنگز کا آغاز کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، جس کیلئے اسمبلیوں کی تحلیل ہماری سنجیدگی کا پہلا مظاہر ہ ہوگا۔پارٹی قیادت نے عمران خان کو اسمبلیوں کی تحلیل کا اختیار دیا ہے، جس کے تحت عمران خان خیبرپختونخواہ اور پنجاب اسمبلی توڑنے کا اگلے چند روز میں ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد سارے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر عام انتخابات کی طرف نہیں جانا چاہتے اور ملک کو مزید ڈبونا چاہتے ہیں، تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔ لیکن ہماری خواہش ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشن عمل رمضان المبارک سے قبل مکمل ہوجانا چاہیے اور صوبائی حکومتیں بن جانی چاہئیں،واضح ہوجانا چاہیے کہ عمران خان اس حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close