نواب اسلم رئیسانی ساتھیوں سمیت بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہوگئے

کوئٹہ (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے مختلف قبائل کے ہمراہ جےیوآئی(ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے ہم سب ملکر جدوجہد کریں گے، بلوچستان میں جے یوآئی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے مختلف قبائل کے ہمراہ جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ جمعیت کے ساتھ بہت پرانا دوستانہ تعلق ہے، بلوچستان میں جے یوآئی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے، جے یوآئی کے لوگوں نے ماضی میں ہماری بہت ساتھ دیا۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے ہم سب ملکر جدوجہد کریں گے۔سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہمارے لیے خوشی کے لمحات ہیں، نواب اسلم رئیسانی کو جے یوآئی میں خوش آمدید کرتے ہیں، نواب اسلم رئیسانی سے کوئی پہلی بار ملاقات نہیں ہوئی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اسی طرح میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی سے متعلق خبروں پر مولانا فضل الرحمان نے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ماضی میں چور اور لٹیرا کہتے رہے ہیں،ان سے کسی صورت بات نہیں ہو سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close