اعتزاز احسن نے اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عمران خان کی مخالفت کر دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعترزاز احسن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کا انٹرویو میں مزید کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر عمران خان الیکشن کرا کے کیا کرے گا۔لانگ مارچ ختم کیا تب اسمبلیاں توڑ دیتے۔اسمبلی کی تحلیل کا کلی طور پر اختیار وزیراعلیٰ اور ورزاء کے پاس ہے۔

 

 

 

اسمبلیوں کی تحلیل میں کوئی دخل نہیں دے سکتا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں لمبی لمبی جیلیں کاٹیں۔آصف زداری سب سے ذہین پلیئر ہیں۔آصف زرداری نے کس طرح گیم کھیل کر پارٹیوں کو اکٹھا کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی ورکرز فالورز کو تھکا چکے ہیں، انہیں آرام کروانا چاہیے، وزیراعظم پر منحصر ہے وہ الیکشن کرائیں۔لندن میں ایک فرد نے دستاویزی بیان دیا۔مجھے اس دستاویزات میں خامیاں نطر آئیں۔اقدام قتل کے منصوبے کو لندن کی پولیس نہیں چھوڑتی۔قبل ازیں ۔انہوں نے ارشد شریف قتل کیس کی اسلام آبادتھانے میں پولیس مدعیت میں مقدے کے اندراج پراپنے ردعمل میں کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ نہیں دیکھی اس لیے فی الحال اپنی رائے نہیں دے سکتا، سب سے پہلے رپورٹ کے بارے پوچھا جائے گا کہ کیا ارشد شریف کے ورثاء میں سے کسی کو شامل کیا گیا ہے یا نہیں؟کیا ان کی والدہ یا اہلیہ کو اس میں شامل کرکے رپورٹ بنائی گئی ہے یا ان کو شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک چیز واضح ہے کہ ارشد شریف کا کینیا میں کوئی دشمن نہیں یہ کنٹریکٹ کلنگ ہے۔

 

 

 

کینیا پولیس نے کہا تھا کہ بندوق اور رائفل ہماری استعمال ہوئی ہے، ثابت ہوتا ہے کہ چاہے گولی پولیس کی تھی یا کسی کی بھی، لیکن کینیا کی پولیس کی سرپرستی میں شہید کیا گیا ہے؟ کینیا سے ملنے والے تمام شواہد کو شک کی بنیاد پر پرکھا جائے گا، کینیا میں ہونے والی پوسٹمارٹم رپورٹ درست ہے یا مزید تحقیقات کرنا ہوں گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں