الیکشن کب تک ممکن نہیں ؟احسن اقبال کا عمران خان کو مثبت یوٹرن لیکر اسمبلی میں آنے کا مشورہ

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لے کراسمبلی میں واپس آجائیں۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں وفاقی وزیر احسن اقبا ل نے کہاکہ مذاکرات کیلئے خان صاحب کے پاس جانے کو تیار ہیں بشرطیکہ وہ ہمیں خوش آمدید کہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو مثبت سیاست کیساتھ سامنے آنا چاہئے، عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لے کر اسمبلی میں واپس آجائیں، عمران خان مان لیں کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینا ان کی غلطی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے نواز شریف ڈاکٹرز کے مشورے سے وطن واپس آئیں گے، اکتوبر 2023 سے قبل الیکشن ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close