لاہور (پی این آئی) پنجاب کے شہر لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلا نمبر ہے جس کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق انتہائی خراب فضائی معیار ہونے کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے شہری گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن کی شکایات، سانس لینے میں دشواری میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں