سندھ، بلوچستان میں ایف آئی آرز کے اندراج کے بعد شہباز گل کو سانس کی تکلیف، سروسز ہسپتال کے وی آئی پی روم میں داخل

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گِل کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل جو ایک قدیمی دمے کے مریض بھی ہیں اُن کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شہباز گِل کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں وی آئی پی روم میں منتقل کر دیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے صبح مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان میں مقدمے کے اندراج اور گرفتاری کے بعد شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے بعد کراچی کے بریگیڈ تھانے میں بھی مقدمے کے اندراج کی اطلاعات آ رہی تھیں اور جلد ان کی گرفتاری کی جانے والی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں