سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آرمیں مدعی کون ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے حکم پروفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ارشد شریف کی ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں 3افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں خرم، وقار احمد اور طارق احمد شامل ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مقف میں تضاد پایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں