سیلاب متاثرین کی بحالی میں کتنے سال لگیں گے؟ شیڈول سامنے آ گیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نوکے کاموں پر 5 سے 7سال لگیں گے، حکومت غریب طبقے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے حال ہی میں ایک ارب ڈالر کی رقم بانڈز کی مد میں ادا کی ہے۔ ملاقات میں وزیرخزانہ نے برطانوی وفد کو حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر کے کاموں پر 5 سے 7سال لگیں گے، حکومت غریب طبقے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرخزانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close