اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لیکر اسمبلی میں واپس آجائیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے منگل کو نجی ٹی وی کے ساتھگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے خان صاحب کے پاس جانے کو تیار ہیں بشرطیکہ وہ ہمیں خوش آمدید کہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو مثبت سیاست کے ساتھ سامنے آنا چاہئے، عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لیکر اسمبلی میں واپس آجائیں، عمران خان مان لیں کہ اسمبلی سے استعفی دینا ان کی غلطی تھی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے نواز شریف ڈاکٹرز کے مشورے سے وطن واپس آئیں گے، اکتوبر 2023 سے قبل الیکشن ممکن نہیں ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں