زرتاج گل نے مریم نواز کو انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی، ن لیگی رہنما تاحال میرے چیلنج کا جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب بھی کال دی تو جنوبی پنجاب کے لوگ سب سے آگے ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم تو پہلے ہی سے انتخابی میدان میں موجود ہیں، جب الیکشن کا وقت آئے گا تو جنوبی پنجاب ملک کے دیگر حصوں سے آگے ہوگا۔زرتاج گل نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close