تنخواہوں سے متعلق سرکاری ملازمین کی چیخیں نکل گئیں

لاہور(پی این آئی) مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی بھی چیخیں نکلوا دیں،سیکرٹریٹ ملازمین نے سیکرٹریٹ الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔مہنگائی نے زندگی اجیرن کر دی، چھوٹے سرکاری افسران اور ملازمین نے مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر الاونس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

 

 

 

سول سیکرٹریٹ کے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے ملازمین نے سیکرٹریٹ الاؤنس سو فیصد اضافہ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ملازمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس تنخواہ میں گزارا مشکل ہے، اس لئے حکومت ان کے الاونس میں سو فیصد اضافہ کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close