وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ن لیگی حکومت نے منصوبے کو تبدیل کیا، منصوبہ تبدیل کرنے سے لاگت میں اضافہ اور کئی شہرموٹر وے سے لنک نہ ہوسکے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اورایم این اے حسین الہٰی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ لاہورسیالکوٹ موٹر وے سے لنک ہونے سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو سہولت ملے گی، صنعتکاروں کو اپنی پروڈکٹس دیگر شہروں تک لے جانے میں آسانی ہوگی، لاہورسیالکوٹ موٹروے کے ساتھ دیگر شہروں کو بھی لنک کیا جائے گا۔چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ لاہورسیالکوٹ موٹروے کا منصوبہ سابقہ دور میں بنایا، بدقسمتی سے ن لیگی حکومت نے منصوبے کو تبدیل کیا، منصوبہ تبدیل کرنے سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوا اور کئی شہرموٹروے سے بھی لنک نہ ہوسکے۔ گوجرانوالہ کے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کیلئے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا جائزہ لیں گے۔

 

 

 

دوسری جانب گہری دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی اور موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی ۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے ایم 3 سمندری سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند کی گئی، اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک بند کی گئی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند چھائے رہی۔ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

close