این آر او 2 زیادہ شرمناک، 1100، ارب روپے کی کرپشن کو معافی دی جا رہی ہے، عمران خان کا پی ڈی ایم قیادت پر سخت وار

لاہور (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہی ڈی ایم کی حکومت میں 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا، جس کے باعث ان 2 چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں ملک کا قرض 4 گنا بڑھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ این آر او ٹو اس سے بھی زیادہ شرم ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کے ذریعے 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جا رہا ہے، قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close