پنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد عمران خان کا سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) پنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد عمران خان نے سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ ملاقات میں عمران خان کے دورہ سندھ کے پلان کو حتمی طور پر منظور کیا گیا۔

عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت آئندہ ہفتے سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی، بعد ازاں عمران خان سندھ کا دورہ کرینگے، جہاں وہ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے ہدایت کی کہ سندھ میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے۔عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ ممبران سندھ اسمبلی ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اورکیپی اسمبلی کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کئی ماہ سے لاہور میں موجود ہے اور انہوں نے زمان پارک کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنارکھا ہے۔حقیقی آزادی مارچ کی قیادت بھی عمران خان نے لاہور سے ہی کی تھی، قاتلانہ حملہ ہونے کے بعد انہیں شوکت خانم لاہور شفٹ کیا گیا تھا۔ادھر حکومتی اتحاد کی پنجاب میں ان ہاس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے ، اس حوالے سے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔یاد رہے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا ہے، چند سینئر رہنما عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ سے پہلے نمبرز پورے کرنے کیخواہاں ہے ، لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ کرسکے تو مزید سیاسی نقصان ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں