اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی توقع ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے،منگل کے روز موسم کی صورتحال ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، رشکئی، نوشہرہ،صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے ، فیصل آباد،جہلم، لاہور،منگلا،حافظ آباد،جوہر آباد،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، بھکر ، ساہیوال، بہاولپور، لیہ اورملتان میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری اورگلیات, بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ ، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش برف باری کی توقع ہے ۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد 04 لاہور 08 ، کراچی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، پشاور 04 ، کوئٹہ منفی01 گلگت منفی02 ، اسکردو منفی05 ، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مظفر آباد 05 ،مری 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، فیصل آباد 08،ملتان 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، لہہ منفی 08، قلات، کالام اسکردو اور زیارت منفی 05، گوپس میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں