مجھے دھوکہ دیا گیا اور جھوٹ بولا گیا، آخری دنوں میں آئی بی نے کیا رپورٹ دی؟ عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور ( پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے دھوکہ دیا گیا، جھوٹ بولا گیا، آخری دنوں میں آئی بی کی رپورٹ ملی کہ گیم چل رہی ہے، نواز شریف سے “ان” کی بات چل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی حکومت کے خاتمے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

 

 

سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ میری سب سے بڑی کمزوری ہے کہ میں لوگوں پر اعتبار کر لیتا ہوں، جو بھی جنرل باجوہ کہتا تھا میں بھروسہ کر لیتا تھا، بھروسہ کر لیا تھا میرے اور اسٹیبلشمنٹ کے مفادات ایک ہیں کہ ملک بچانا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین نے الزام عائد کیا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ان کے ساتھ جھوٹ بولا گیا، ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیلی گئی۔آخری دنوں میں مجھے آئی بی کی رپورٹ آئی، مجھے پوری گیم کا پتہ چلا گیا کہ نواز شریف سے ان کی بات چل رہی ہے۔ مجھے پتہ چلتا جا رہا تھا لیکن میں نام نہیں لینا چاہتا تھا، سمجھاتا رہا جب طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لاتے ملک آگے نہیں جائے گا۔ حیران تھا کہ مجھے کہہ رہے ہیں کچھ نہیں ہے اور ادھر اتحادیوں کو اور سنگل دے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے مطابق میں نے نیوٹرلز کو کہا تھا سیاسی عدم استحکام آگیا تو معیشت نہیں سنبھلے گی، میں نے کہا یہ چور تو معیشت کو بالکل نہیں سنبھال سکیں گے۔

 

 

 

یہ جب بھی اقتدارمیں آتے ہیں معیشت اور سکیورٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میری حکومت جانے کے بعد تمام ایکسپوز ہو گئے ہیں، عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، اصولی طور پر جب نکالا گیا تو مجھے ذلیل ہو جانا چاہیے تھا، اللہ نے مجھے وہ عزت دی جو میں تصور نہیں کر سکتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close