شجاعت، زرداری ملاقات کا ایجنڈا لیک ہو گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔دونوں پارٹی سربراہوں کے مابین ملاقات پیر کو اسلام آباد میں ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔ جس کے بعد پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتیں عمران خان کی اس سیاسی چال کو ناکام بنانے کی کوششیں میں مصروف ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close