اسمبلیوں کی تحلیل، عمران خان کا ایک اور مشاورتی اجلاس، کون کون شریک تھا؟

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر لاہور میں مشاورت کی ہے۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی لاہور کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حماد اظہر، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد، ظہیر عباس کھوکھر، شفقت محمود، شبیر گجر، عثمان اکرم، شیخ امتیاز، زبیر خان نیازی نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں اور تنظیمی عہدیداران بھی شریک ہوئے۔پی ٹی آئی کے اس اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close