لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔لاہور میں چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ہیلتھ کارڈ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کوخط لکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کو ہیلتھ کارڈ کی مد میں ساڑھے 7 ارب روپے ادا کرنے ہیں، پنجاب نے واجبات کی مد میں 100 فیصد ادائیگی کردی ہے۔چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ وفاق نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے کیلیے ایک روپیہ نہیں دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ عمران خان کا فلیگ شپ تاریخی پروگرام ہے، پنجاب کی تمام آبادی کو بلا امتیاز ہیلتھ کوریج فراہم کی جارہی ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 821 سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہیلتھ کارڈ پروگرام سے 28 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں