اسلام آباد (آئی این پی) وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان آج اسٹیبلشمنٹ اور سابق آرمی چیف کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور نئے الزامات لگا رہے ہیں، اگر عمران خان میں اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے، عمران خانن اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں، اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہورہے ہیں جبکہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کی باتوں کے بعد سابق آرمی چیف کا بیان آنا چاہیے۔
پیر کو وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج اسٹیبلشمنٹ اور سابق آرمی چیف کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور نئے الزامات لگاتے رہے ہیں، اگر عمران خان میں اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے، پہلے بھی 35پنکچرز کا الززام لگایا پھر کہا سیاسی بیان تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حکومت میں تھے تو تب یہ غلطیوں کی باتیں نہیں کرتے تھے، کہتے ہیں کہ نیب ان کے ہاتھ میں نہیں تھا، نہ ہی حکومت ان کے ہاتھ میں تھی۔ خرم دستگیر نے کا کہ عمران خان بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئے، آج عمران خان کا اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں، اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہونا ہے جبکہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کی باتوں کے بعد سابق آرمی چیف کا بیان آنا چاہیے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں