رانا ثناء اللہ، قمر جاوید باجوہ کے دفاع میں نکل آئے، مونس الہیٰ اور پرویز الہیٰ کے مؤقف پر کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت میں رہ کر جتنا سیاسی نقصان ہونا تھا ہو گیا ہے اب اور کچھ نہیں ہو گا،عمران خان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو آئیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں،جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے متعلق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے بیانات غلط ہیں۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے جنرل باجوہ کے سامنے تمہید باندھی ہوگی، جس کی انہوں نے تائید کردی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے نئے ڈی جی آئی ایس آئی اور پی ٹی آئی کے ناراض اتحادیوں سے ملاقات کی تفصیلات بھی بتا دیں۔راناثنا اللہ نے کہا کہ اگر یہ صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں گے تو ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے مذاکرات کرنے ہیں تو سیدھے طریقے سے کان پکڑیں،26 نومبر کو بھی کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پنڈی سے نہیں ملے گی،الیکشن کیلئے سیاستدانوں سے رابطہ کرنا چاہیے، اب بھی کہتا ہوں کہ عمران خان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو آئیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت میں رہ کر جتنا سیاسی نقصان ہونا تھا ہو گیا ہے اب اور کچھ نہیں ہو گا، تحریک انصاف کو جنرل باجوہ کے خلاف باتیں کرنا ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی کیوں یاد آئیں، اگر وہ اتنے ہی برے تھے تو ان کے ہوتے ہوئے ان کے خلاف باتیں کیوں نہیں کرتے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close