ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، ن لیگی رہنما نے صدر مملکت عارف علوی کو پیغام دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 20 دسمبر تک کچھ نہیں ہوا تو 21 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات ہوں۔

 

 

صدر عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی 2 ملاقاتیں ہوئیں ،اسحاق ڈار نے کہا ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف سے مشاورت کر کے صدر مملکت کو آگاہ کرینگے تاہم انہوں نے ابھی تک صدر کو کچھ نہیں بتایا، ہم انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں