اسلام آباد (پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو ای سی ایل کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔
ایاز صادق کو کمیٹی کے ارکان میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے ، سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی گئی ۔ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی میں نوید قمر ، اسد محمود اور مریم اورنگزیب بھی بطور ارکان شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں