ق لیگی ارکان نے طارق بشیر چیمہ سے راہیں جُدا کرلیں، عمران خان کی حمایت کا اعلان

لاہور(پی این آئی)طارق بشیرچیمہ ن لیگ کے ہو چکے ،ہماری راہیں اب الگ ہیں،ق لیگ کے ارکان کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ ارکان اسمبلی نے پرویزالٰہی کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 

 

ق لیگ کے ڈاکٹر محمدافضل اور چوہدری احسان الحق نے طارق بشیر چیمہ کا ساتھ چھوڑ دیا دونوں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے اپنا سیاسی مستقبل عمران خان اور پرویزالٰہی سےجوڑ لیا۔چوہدری احسان الحق نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری طارق بشیرچیمہ سے ہماری سیاسی راہیں الگ ہو گئی ہیں چوہدری طارق بشیرچیمہ اب ن لیگ کےہوچکےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کی قیادت میں تحریک انصاف کا ساتھ نبھائیں گے بہت جلد یزمان کو نہری پانی وافر مقدار میں میسرہوگا۔دوسری جانب حکمراں اتحاد پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔انہوں نے لاہور میں قیام کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

 

 

کے مطابق اب آصف زرداری مشن لاہور پرکام شروع کریں گے، حکمراں اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آصف علی زرداری کو دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’ان کے پاس نہ صرف پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے ممبران کی کافی تعداد ہے بلکہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی کوئی جادو چلا سکتے ہیں۔‘ نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم خیبر پختونخوا میں بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ کچھ دوست گمراہ ہیں، انہیں واپس لانا ہے۔‘ اس سوال پر کہ اگر پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کیا ہو گا؟ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’پھر ہم ان اسمبلیوں میں دوبارہ الیکشنز کرائیں گے، ہم دیکھیں گے کہ وہ (عمران خان) کتنے ایم پی ایز واپس اسمبلی میں لاتے ہیں۔‘ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی سوچ سیاسی نہیں ہے۔ وہ جو کرنے جا رہے تھے ہم نے اسے روک دیا۔ وہ غلط فیصلہ کرتے تو قوم کو مشکل ہوتی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close