پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بڑی مشکل میں پڑ گئے

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادحسن نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کی درخواستیں زیرسماعت تھیں تو 26 نومبر کے جلسے میں اسدعمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا۔

 

 

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنڈی بینچ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت کو اسد عمر کی توہین آمیز تقریرسے آگاہ کیا، ان کی تقریر ملک بھر کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی اور ان کی تقریر معزز عدالتوں کے ججز پر حملے کی کوشش تھی۔ عدالت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 204 (2) B کے تحت عدالت کے پاس اختیار ہےکسی بھی ایسے شخص کو سزا دے جو عدالتوں کو نشانہ بنائے، سپریم کورٹ پاکستان 2017 میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کرنے پر نہال ہاشمی کو سزا دے چکی ہے۔ عدالت نے اسد عمر کو جواب سمیت پرسوں 7 دسمبر کو عدالت طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں