عمران خان کی نیپیاں بدلنے کے بیان پر چوہدری پرویز الٰہی نے غلطی تسلیم کرلی

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کی نیپیاں بدلنے کے حوالے سے اپنے ماضی کے بیان کو غلطی قرار دے دیا۔پرویز الٰہی کا ماضی میں اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کے ساڑھے تین سال عمران خان کی صرف نیپیاں بدلی گئیں، اب ان کا اس بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ غصے کی بات تھی روانی میں منہ سے نکل گئی۔

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے منفی بیانات کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہنا چاہیے تھا، جب کوئی آدمی آپ کو مشکل وقت میں سپورٹ کرے اس کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے۔پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے حوالے سے جنرل فیض اور جہانگیر ترین نے بتایا، عثمان بزدارکی وجہ سے ہمارے 4 سال ضائع ہوگئے، جنرل فیض پنجاب کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4سال ضائع نہ ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں