عمران خان سے پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹ رہی،کیونکہ ۔۔۔ ریحام خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور ( پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹ رہی لگتا ہے اسمبلی میں سریا اتفاق فائونڈری کا استعمال ہوا ہے اور وہ (ن) لیگ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو اگر ہر وقت گود میں اٹھائے رکھیں تو ان کو عادت پڑ جاتی ہے، جیسے ہی گود سے اتارو تو وہ رونے لگ جاتے ہیں اور پورا گھر سر پہ اٹھا لیتے ہیں ۔

ریحام خان نے کہا کہ انتشار خان بہت جلد یہ بھی کہیں گے کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close