اسد عمر نے عام انتخابات شیڈول کے مطابق منعقد کرانے کی حمایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عام انتخابات شیڈول کے مطابق منعقد کرانے کی حمایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دینا چاہیے کیونکہ جانتا تھا 13 جماعتی اتحاد کیلئے حکومت چلانا آسان نہیں۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگر وفاقی حکومت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرائے گی تو عام انتخابات مزید آگے جاسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close