کوئٹہ (آئی این پی ) سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے بعد اب ان ہی کی کابینہ میں وزیر داخلہ رہنے والے میر ظفر اللہ زہری نے بھی جمعیت علما اسلام(ف)میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میر ظفر اللہ زہری کے خاندانی ذرائع کے مطابق 7 دسمبر کو جے یو آئی کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جارہا ہے، جلسے میں مولانا فضل الرحمان بھی شرکت کریں گے۔
اسی جلسے میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میرظفراللہ زہری جعمیت علما اسلام (ف)میں شرکت کا اعلان کریں گے۔ ظفر زہری بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے صدر اور سابق وزیر مملکت سردار اسرار زہری کے بھائی ہیں۔ میر ظفراللہ زہری کو 2008 میں بلوچستان حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی بھی جے یو آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں