لاہور(آئی این پی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی چودہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے 14طبق روشن کردیے، ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ناکام اور بدنام ہیں، عوام ان کو مسترد کردیں، حکمران جماعتیں جتھوں کی صورت ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں،انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے عوام کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں، چند لوگ کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے،
عوام فاقوں پر مجبور ہیں،حکمرانوں کی سیاست پاکستان میں، بچے اور جائیدادیں یورپ اور امریکا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ قوم کو سات دہائیوں سے دھوکا دے رہا ہے، حکمرانوں نے بنکوں کو لوٹا اور ٹیکس چوری کر کے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں، ملک کی 14سیاسی جماعتوں نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں