جو وزیراعلی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا؟ سابق وزیراعظم کی گفتگو

لودھراں(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے الیکشن کروانے کا ہمارا مطالبہ نہ مانا تھا تو ہم کیسے مانیں؟، پی ٹی آئی چیئرمین اگر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستہ نکلے، اتوار کو لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، ان کو معلوم ہے کہ اگر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے، جو وزیراعلی ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا،

عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہو جائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے،انہوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10دس سال قید بھگتی ہے، ان کے تو بڑے بڑے کیسز ہیں اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان کی بہت غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، ہماری اتحادی جماعت اپنے اپنے علاقوں میں بڑی با اثر ہیں، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو پھر انہیں کس چیز کی فکر ہے کیوں کہ آئندہ بھی وہ حکومت میں نہیں ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں