پرویز الہیٰ بھی بول پڑے، اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے باجوہ صاحب کو بھیج دیا

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنے صاحبزادے مونس الہی کے جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ سے متعلق بیان کی تصدیق کردی، نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کے لیے اللہ نے باجوہ صاحب کو بھیج دیا،

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مونس الہی کے بعد پرویز الہی نے بھی کہہ دیا کہ عمران کا ساتھ دینے کے لیے اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا،پرویز الہی نے بتایا کہ انہیں جنرل باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close