موٹروے لینڈ میگا کرپشن سکینڈل، بڑی شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

حیدر آباد(پی این آئی) حیدرآباد سکھر موٹروے لینڈ میگا کرپشن سکینڈل میں سندھ سرکار نے کمشنر شہید بینظیرآباد رشید احمد زرداری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔رشید احمد زرداری کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

قائم مقام سیکرٹری کالج تعلیم عبدالعلیم لاشاری کو کمشنر شہید بینظیر آباد تعینات کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکرٹری کالج تعلیم کا عہدہ خالی ہوگیا ہے، اس سے پہلے عبدالعلیم لاشاری کے پاس اسپیشل سیکرٹری اور قائم مقام سیکرٹری کالج تعلیم کا چارج بھی تھا۔اس حوالے سے سیکرٹری کالج تعلیم کا عارضی چارج سیکرٹری سکول تعلیم غلام اکبر لغاری کے سپرد کرنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close