کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری کس نے قبول کر لی؟ بڑی خبر

کابل (پی این آئی)افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نےکابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملےکی ذمہ داری قبول کی ہے۔اپنے بیان میں محمد صادق کا کہنا تھاکہ آزادانہ اور افغان حکام کےساتھ مل کر ان اطلاعات کی تصدیق کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے اور افغانستان کے امن و استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہے۔محمد صادق کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔خیال رہے کہ 2 دسمبر کو افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close