عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بڑی شخصیت کا اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ آئینی صورت حال کے تکنیکی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اوروزارت اعلی عمران خان کی امانت ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران کان کی قیادت میں سب متحد اور متفق ہیں، عمران خان ہمارے قائد تھے اور رہیں گے اور ہم اُن کے تمام احکامات کی تعمیل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں