سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کس سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے؟ بڑی خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آئی)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ 7دسمبر کو جے یوآئی میں شمولیت کر رہا ہوں۔

ان کاکہناتھا کہ جمعیت علما اسلام میں شمولیت غیر مشروط ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ جے یوآئی بلوچستان میں ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی آئندہ بھی کرونگا۔نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ اور گوادر کو سرمائی دارالحکومت قرار دینے پر جے یوآئی نے ساتھ دیا تھا،بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close