ہمیں صحیح راستہ دکھانے کیلئے اللہ نے جنرل باجوہ کو بھیج دیا، پرویز الٰہی کا انکشاف

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے اللہ نے جنرل (ر) باجوہ کو بھیج دیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔

گزشتہ دنوں ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کے اتحادی اور ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا بلکہ انہوں نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی انھیں یعنی مونس الہی سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close