پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

لاہور(پی این آئی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق مشیر وزیراعلی پنجاب وسیم احمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔وسیم احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات کر کے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو پارٹی پرچم والا مفلر پہنا یا۔اس موقع پر پارٹی رہنما میاں ثاقف محبوب ،ساجد سردار جوئیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close