فیصل واڈا کو احسان فراموش، چاپلوس اور کم ظرف قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔

ایک انٹرویو میں اسد قیصر نے فیصل واڈا کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے کم ظرفی دکھاتے ہوئے بڑا ظلم کیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واوڈا چاپلوسی میں بہت آگے بڑھ گئے تھے، ان کے اختلاف کرنے کے پیچھے ان کی خود غرضی اور کم ظرفی شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close