عمران خان کو مزید 26استعفے پیش کر دیے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے علی زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 

 

 

 

اعلامیے کے مطابق سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی نے استعفے عمران خان کو پیش کردیے۔پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستیں چیئرمین اور پارٹی کی امانت ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close