وہ واحد ادارہ جس کو شریف خاندان کنٹرول نہیں کر سکتا، عمران خان کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں، یہ این آر او لے کر آتے ہیں، ملک میں واردات کرتے ہیں اور باہر بھاگ جاتے ہیں، پاک فوج واحد ادارہ ، جن پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے۔

 

 

عمران خان نے مزید کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں انہوں نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملک اوپر گیا ہو، انہوں نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ان کی واردات کا طریقہ ہے کہ جب بھی ان کی کرپشن پکڑی جاتی ہے تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، عمران خان نے مزید کہا کہ میں ملک میں انصاف چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے، جس پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے، باقی تمام اداروں پر ان کا کنٹرول ہوتا ہے، اور یہ ان سے اپنے من مانے فیصلے کرواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار آپس میں لڑ رہے ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہ انہیں لانے والے سب سے بڑے قصور وار ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو درست سمت میں لانے کیلئے الیکشن ہی واحد حل ہیں، دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنا کبھی اپنے گارڈز کے بغیر اپنے ہی شہر میں باہر نکل کر تو دیکھیں، کسی ہوٹل میں کھانا کھانے تو جائيں، انہيں عوام کا ردِعمل مل جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کا سن کر حکمرانوں کو غشی کے دورے پڑنے لگ جاتے ہیں، تحریک انصاف کے فیصلے ہوچکے، اگر وفاقی حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی تو ان کی مرضی، اس حکومت کا رول ماڈل بادشاہوں والا ہے، وہ آتے تھے لوٹ مار کرکے لوٹ جاتے تھے ، یہ لوگ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close