پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ڈپٹی اسپیکر سے رابطہ کرلیا

پشاور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کے معاملے پر پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الٰہی کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی سپیکر سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کاکہناہے کہ سی سی پی او پشاورکی جانب سے ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ فضل الٰہی ریڈزون میں احتجاج سے متعلق مقدمے میں مطلوب ہیں۔

پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الٰہی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مراسلہ ڈپٹی سپیکر کو موصول ہو چکا ہے ،ان کاکہناتھا کہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا ۔یاد رہے کہ ریڈزون میں احتجاج کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close