چوہدری پرویزالٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے

لاہور (پی این آئی)چوہدری پرویزالٰہی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں،وہ تعلق نبھانا جانتے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی مکمل طور پر عمران خان کے ساتھ ہیں۔

 

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب تعلق نبھانا جانتے ہیں،امپورٹڈ حکمرانوں کو الیکشن سے ڈرنا نہیں چاہیے، میدان کھلا ہے ، اگر آپ میں ہمت ہے تو الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close