پاکستان کا افغانستان میں موجود سفارتی عملے کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے افغانستان میں موجود سفارتی عملے کو وقتی طور پر وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان کے مطابق سفارتی عملے کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ کابل بھیجا جائے گا۔ طیارہ آج رات یا کل صبح بھیجا جائے گا اور زخمی سپاہی اور ناظم الامورعبید نظامانی اور دیگر کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، افغان عبوری حکومت حملے کی مکمل تحقیقات کرے، مجرموں کو پکڑے،ان کا محاسبہ کرے۔دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کابل میں ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عبیدالرحمان نظامانی سے بات ہوئی ہے۔ عبیدالرحمان نظامانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔خیال رہے کہ آج افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق فائرنگ ناظم الامورعبید نظامانی کی نماز ادا کرنے کے بعد واپسی پر کی گئی، حملے میں پاکستانی ناظم الامور محفوظ رہے تاہم سفارت خانے کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close