کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اعظم سواتی کی اسلام آباد سے کوئٹہ منتقلی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ سینٹر اعظم خان سواتی کو اسلام آباد سے کوئٹہ منتقل کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان پر اس سے پہلے بھی تشدد کرکے برہنہ کیا گیا
ان کی اہلیہ جو ہماری والدہ کی جگہ انکی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا جو انسانیت سوز اور تاریخ کی اس کی نظیر نہیں ملتی ہمارے بلوچ او پشتون معاشرے میں ایسے چیزوں کی گنجائش نہیں اسکے برعکس عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر ابھی تک نہیں کاٹی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ سرکار اپنی غلطیاں چھپانے کی کوشش کررہی ہے، اگر کسی بزرگ کو ذہنی طور پر ٹارچر اور بیوی بچوں کو نشانہ بنانے کے بعد وہ جذبات میں آکر کچھ کہے تو اتنا سنجیدہ لینے کے بجائے نظر اندازکرنا چاہیے اور عدالت میں بولنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے ایسی حرکات سے تحریک انصاف کے حوصلے پست نہیں ہوںگے، ہر لمحے اعظم سواتی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اس امپورٹڈ، بزدل، فاشسٹ اور جمہوریت کے لبادے میں بد ترین امریت کی حکومت کا سورج غروب اور حق و سچ کا سورج طلوع ہورہا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں