قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ کب ہو گا؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ 30جنوری سے پہلے ہی ہو جائےگا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ “قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں ، جو عمران خان کےساتھ غداری کرےگا اپنی سیاست دفن کرے گا ،دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پےلکھی گئی ہے،

سابق وزیر داخلہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ “آصف زرداری اور شہباز شریف چلےہوئےکارتوس ہیں ، آصف زرداری سندھ کی فکرکریں۔شیخ رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ “ْسیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے عمران خان یہ جنگ جیتے گا پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہےہیں، تارکین وطن پاکستانی بینکوں سےپیسےنکلوارہےہیں اور پاکستانی باہرکےبینکوں میں بھیج رہےہیں روس نےتیل دینے سے انکار کردیاہے،گوگل نے کیرئیرپیڈامعطل کردیاہےمہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں